خواتین کی بے حرمتی کا کیس، پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سمیت 3 افراد پر فرد جرم عائد

21

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت 3 ملزمان پر گھر میں داخل ہوکر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت تین ملزمان کے خلاف گھر میں داخل ہو کر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کا مدینہ کالونی تھانے میں مقدمہ درج ہے جس کی سماعت آج کراچی کی عدالت میں ہوئی۔ 
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر افراد عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملک شہزاد اعوان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملک شہزاد اعوان سمیت تین ملزمان محمد عمران اور قیصر نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ 
مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2 جولائی 2019ءکو ملک شہزاد اعوان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور اس کی اہلیہ اور بیٹی سے بدتمیزی کی اور بیٹے کو کلاشنکوف کے بٹ مارے۔

تبصرے بند ہیں.