کراچی: شہر قائد میں زمین سے پھر اسلحہ نکلنے لگا۔
نیو نیوز کے مطابق پولیس نے اولڈ سٹی ایریا میں نیپئر تھانے کے سامنے گودام سے زمین میں دفن اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ پولیس کےمطابق، اسلحہ زنگ آلود ہے اس میں اینٹی ایئر کرافٹ گن اور مارٹر گولوں کے ٹکڑے شامل ہیں، برآمد شدہ اسلحے کو مبینہ طور پر نیٹو کا اسلحہ بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق گودام مالک نے گودام کس سے لیا ، اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی ۔ سراغ لگایا جائے گا کہ اسلحہ دفن کرتے وقت کون گودام کا مالک تھا ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز نو گھنٹے کھدائی کی گئی ، جبکہ آج کھدائی کا عمل دوبارہ شروع کیا جائےگا۔
تبصرے بند ہیں.