اداکارہ مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے

175

 

لاہور: اداکارہ مہوش حیات  نے اپنے مداحوں کیلئے ڈانس کی ویڈیو شئیر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات  نے اپنے  انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ڈانس کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ سبز رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں تاہم یہ ڈانس کی ویڈیو  باتھ روم میں بنائی گئی ہے جس پر مزاحیہ تبصرے  دیکھنے کو ملے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ باتھ روم سنگر سنا تھا اب یہ باتھ روم ڈانسر بھی  آگئی ہیں جبکہ کچھ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کیا امیر لوگ بھی ڈانس کیلئے باتھ روم کا انتخاب کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی  ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، اداکارہ کے  انسٹا گرام پر 46 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں ۔ ان کی نئی ڈانس ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.