بہاولپور: ٹریلر اور رکشہ میں تصادم، چار طلبا جاں بحق 10 زخمی

22

بہاولپور: صوبہ پنجاب کے شہر  بہاولپور میں افسوسناک حادثہ پیش آگیا، جہاں  ایک تیز رفتار ٹریلر اور  رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ میں سوار سکول جانیوالے بچے چار طلبا جاں بحق جبکہ  10  زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  بہاولپور میں مسافر خانہ کے قریب ایک ٹریلر ایک رکشہ سے ٹکرا گیا جو بچوں کو ان کے اسکول لے جا رہا تھا۔ جس کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں انہوں نے رکشہ ڈرائیور سمیت شدید زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

افسوسناک حادثے کے بعد جائے حادثہ پر لوگوں اور بچوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث دل کو چھو لینے والے مناظر تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنڈی بھٹیاں میں بھی شدید دھند کے باعث کالج وین اور  ڈمپر میں تصادم ہوا جس سے نجی کالج کی سات طالبات شدید زخمی ہو گئیں تھیں جن کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.