لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما محمد شبیر جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو چکی ہے موجودہ حکومت چوروں کی ہے عمران خان اور عثمان بزدار بتائیں کہ کون عوام کو لوٹ رہا ہے جبکہ عوام نے تبدیلی کے اثرات خود دیکھ لئے ہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت جب سے آئی ہے تب سے ناکام ہے اور روزانہ غریب عوام سے2 ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں۔ حکومت میں کوئی تبدیلی کردیں بہتری نہیں آئے مہنگائی پر کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے ہےحکومت آج بھی ناکام ہے،جب آئی تھی تب بھی ناکام تھی،آٹے اورچینی کی قیمت دیکھیں،قیمتوں میں اضافے کا اثر عالمی معاملات کا نہیں ہے۔
محمد شبیر جان کا مزید کہنا تھا کہ مری سانحہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکمرانوں سمیت مری کی انتظامیہ سمیت تمام ذمہ داران کے پاس عہدوں پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ گذشتہ دو ہفتوں میں تین مرتبہ محکمہ موسمیات نے مری میں موسم خراب ہونے کی اطلاع دی، یہ اطلاع اقتدار کے ایوانوں تک بھی پہنچائی گئی لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ریاست مدینہ قائم کرنے دعویدار مری میں ضائع ہونے والی قیمتی جانوں پر کس کو جواب دیں گے۔ کیا حکمرانوں کے سینوں میں دل ہے
تبصرے بند ہیں.