محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کر دی

28

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا 17جنوری سےسائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

 

محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے بتایا ہے کہ ملک میں 17جنوری سےمغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہوائیں براستہ بلوچستان داخل ہوں گی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ یہ ہوائیں بلوچستان ،بالائی سندھ،بالائی علاقوں میں بارشوں کا سبب بنیں گی جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کابھی امکان ہے۔

 

کراچی کے حوالے سے سردار سرفراز نے بتایا کراچی میں 17جنوری سےسائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے شہر میں سردی کی شدت میں کمی آئے گی اور دن اوررات کےدرجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ کراچی میں اس دوران بارش کاکوئی امکان نہیں ہے، آج کم سےکم درجہ حرارت 10.3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہونے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 61فیصد ریکارڈ کیا گیا اور شہرمیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہواچل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے

 

تبصرے بند ہیں.