عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدی نے جیل میں ہی تاریخی کارنامہ سر انجام دیدیا

16

کراچی : سینٹرل جیل کے قیدی نعیم شاہ نے تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا، عمر قید کی سزا کے باجود ہمت نہ ہاری اور چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی شکالر شپ حاصل کر لی ۔

 

سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتوکے مطابق قیدی سید نعیم شاہ کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ گزشتہ گیارہ برس سے جیل میں ہے ، قید کے دوران اس نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ، میٹرک کیا اور اس کے بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا ، جس میں شاندار نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنائی۔

 

آئی کیپ نے اس کا شاندار تعلیمی کیریئر دیکھتے ہوئے اسے اسکالر شپ آفر کردی ، اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر خطوط کا تبادلہ ہوا جس میں آئی کیپ نے بتایا کہ وہ ان کے اسکالر شپ پروگرام کے لیے اہل ہے اور اسے دس لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.