امریکہ اور ایران میں ٹھن گئی ،تہران کو وارننگ جاری

51

نیویارک :امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے تہران کے پاس اب چند ہفتے ہی باقی بچے ہیں اور اگر ایران نے اس بارے میں کوئی اہم فیصلہ نہ کیا تو امریکہ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں اپنے دوسرے آپشنز استعمال کرے گا ۔

 

امریکی پبلک ریڈیو سٹیشن کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا وقت بہت کم ہے ، کیونکہ ایران اس مقام کے قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے جہاں وہ ایک جوہری ہتھیار بنانے کے لیے بہت ہی مختصر وقت میں ایٹمی مواد تیار کر سکتا ہے۔

 

ایران 2015میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا میں امریکا ، فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے،لیکن اس تمام کے باوجود اگر ایران نے مذاکرات میں کوئی مثبت پیش رفت نہ دکھائی تو پھر امریکہ مذاکرات نہ کام ہونے کی صورت میں دوسرے آپشنز استعمال کریگا ۔

تبصرے بند ہیں.