"پی ٹی آئی سوشل میڈیا وہ غلاظت ہے جو عمران خان کے کھاتے میں جائے گی” 

113

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے ایک بار پھر پی ٹی آئی سوشل میڈیا اور وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

احمد جواد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا وہ غلاظت ہے جو پاکستان کی تاریخ میں عمران خان کے کھاتے میں جاۓ گی۔ایک معاشرے کو افراتفری کا شکار کر دیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میں  پی ٹی آئی  سوشل میڈیا پر تمام ناموں کے ساتھ وائٹ پیپر بنا رہا ہوں اور اسے ملکی قانون سے لے کر اقوام متحدہ تک لے کر جاؤں گا۔

 

انہوں نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر گالم گلوچ کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیروں کی اولاد سے ہوں اور پیرنی والے سے مقابلہ ہے۔

 

احمد جواد نے اپنے ٹویٹ کہا  تھا کہ میں وہ خوش قسمت انسان ہوں جس کی ہر دعا اللہ تعالی نے قبول کی۔عاجز ھوں،سید ہوں،پیروں کی اولاد سے ہوں اور پیرنی والے سے مقابلہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میری پچھلے ایک سال سے دعا تھی“یا اللہ میری راہنمائی فرما، روشنی دکھا اور عمران خان کے ساتھ انصاف کر”اور اللہ کا انصاف سخت ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.