آسٹریلیا: گرمی کا 62 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

41

 

کینبرا: دنیا بھر میں سردیوں کے زور میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم  آسٹریلیا کے ایک قصبے اونسلو میں شدید گرمی کے باعث سب سے زیادہ 50 عشاریہ 7 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا  جس نے آسٹریلیا میں گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سردی کے برعکس  آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں سورج کے آگ برسانے کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ماہرین کے مطابق گرمی کا تسلسل آئندہ چند روز میں صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے، آسٹریلیا میں ہیٹ ویو کو بڑے خطرے کی علامت قرار دیا جارہا ہے اور  ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔انہوں نے خبردار کیاہے  کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے آسٹریلیا میں اس طرح کا درجہ حرارت معمول بن سکتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.