کورونا کے وار میں تیزی، ساڑھے تین ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

3

اسلام آباد:  ملک میں عالمی وبا کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں اور نئے کیسز میں ہر روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،  مثبت کیسز کی شرح  سات فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک روز میں ساڑھے تین ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے  آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں48 ہزار449   کورونا ٹیسٹ کئے  گئے، مزید ایک ہزار3567 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملک میں مثبت کیسز کی شرح  سات عشاریہ  چھتیس فیصد  تک جا پہنچی۔کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد13 لاکھ  تیرہ ہزار760 ہو گئی ہے۔

ملک  بھر میں مزید 7 مریض کورونا  کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار999ہو گئی۔  کورونا سے متاثر ہ  675مریضوں کی حالت تشویشناک   ہے اور انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.