تل ابیب: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی گشت کے دوران اپنے ہی دو افسران کو ہلاک کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے واقعہ ’فرینڈلی فائرنگ‘ قرار دیا اور کہا کہ وادی اردن میں اوز بریگیڈ کا ایلیٹ کمانڈو ایگوز یونٹ ملوث ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ افسران کی غلط شناخت ہوئی اور آئی ڈی ایف نے غلطی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 28 سالہ میجر اوفیک ہارون اور 26 سالہ میجر اتمر الہار کے اہلخانہ کو مطلع کیا گیا۔ ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ یونٹ میں موجود ایک سپاہی نے فلسطینیوں کے ممکنہ حملے کے تناظر میں صورتحال کا صحیح تعین نہیں کیا اور اس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی افسران ہلاک ہوگئے۔
اس کے بعد انہیں ایک اور فوجی نے گولی مار دی۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ کوئی واقعہ نہیں ہے جو جنگی مشق کے دوران پیش آیا ہو اور ایسا نہیں ہے کہ مشق کے دوران ہمارے ہی فوجیوں نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلائیں۔
تبصرے بند ہیں.