امریکی ڈالر 176 روپے 38 پیسے ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ

15

کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔


دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 153.05 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45763.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.33 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 4 لاکھ 71 ہزار 50 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.