عطا اللہ عیسی خیلوی کا عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

29

لاہو: معروف لوک گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مجھے کوئی ذمہ داری دیں تو میں قبول نہیں کروں گا، کیونکہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا۔

اداکار و میزبان نعمان اعجاز کو ایک انٹرویو دیا جس میں نجی زندگی ، کیرئیر ، ملک کے موجودہ حالات اور عمران خان کی پالیسیز پر کھل کر بات کی۔

عطا اللہ خان عیسٰی خیلوی نے کہا کہ میرا دل کہتا ہے اور یہ میرا ایمان ہے کہ آئندہ الیکشن بھی عمران خان جیتیں گے۔تین سال میں کوئی پودا پھل نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا عمران خان کو تھوڑا سا وقت دیں تبدیلی ضرور آئے گی ،عمران خان کو پی ٹی وی کو جدید کرنے کا کہا ہے لیکن زیادہ اصرار نہیں کیا۔

تبصرے بند ہیں.