علی زیدی سے لڑائی ہوسکتی ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نہیں جاؤں گا: عامر لیاقت

63

 

اسلام آباد: معروف اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ علی زیدی سے لڑائی ہوسکتی ہے. اس لیے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نہیں جاؤں گا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جانے کے بجائے وزیراعظم عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہوں. اور ان کی قیادت کے سوا کسی قیادت پر یقین نہیں رکھتا۔ میرا ووٹ صرف عمران خان کا ہے۔

عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا تھا کہ کسی تلخی سے بچنے کے لیے پارلیمانی پاڑٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہورہا. شاہ محمود قریشی تک بھی گذارشات پہنچادی ہیں. اور میرا رہبر عمران خان باخبر ہیں ۔

یہ ضرور پڑھیں:پی ایس ایل 7، کھلاڑی اہل خانہ کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے

انہوں نے کہا کہ علی زیدی سے تلخ کلامی کا امکان ہے. اس لیے چیمبر میں بارگاہِ وزیراعظم میں تحفظات پیش کروں گا۔ امید ہے سنی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.