حریم شاہ کی منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو، سول ایوی ایشن حکام کی وضاحت آگئی

80

 

ؒلاہور:  ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے ویڈیو سامنے آنے کے بعد  سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام کی بھی وضاحت آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے حکام  نے حریم شاہ کے منی لانڈرنگ سےمتعلق معاملے سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاکر سے متعلق کسی قسم کی  کوئی انکوائری نہیں کی جارہی ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ایسے معاملات کو کسٹمز  دیکھتا ہے اور کسٹمز کے حکام منی لانڈرنگ و دیگر سمگلنگ روکنے کے پابند ہیں، سی اے اے کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ  کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی  جس میں ٹک ٹاک سٹار بڑی تعداد میں کرنسی نوٹس دکھاتے ہوئے دعویٰ کرتی ہیں کہ  پاکستان میں قانون صرف غریب کو پکڑتا ہے۔ حریم شاہ ویڈیو میں مزید  کہہ رہی  ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سے برطانیہ اتنی بڑی رقم لے کر آئی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔ تاہم اس ویڈیو کے بعد  ایف آئی اے  حکام حرکت میں آئے  اور  ٹک ٹاکر کے خلاف  فارن ایکسچینج قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ایف آئی اے حکام  نے  برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی خط  لکھ کر کارروائی کرنے کی درخواست  کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

ایف آئی اے نے این سی اے کو حریم شاہ  کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا تو ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی یو ٹرن لے لیا۔  نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معذرت کرتی ہوں اور اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں کیونکہ میں تو مٖذاق کر رہی تھی۔

 

 

تبصرے بند ہیں.