ٹی 20 ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی، قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب کا فیصلہ

12

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو ایک تقریب منعقد کرنے کا پلان بنایا ہے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز کو مدعو کیا جائے گا اور ان کی کارکردگی کو سراہا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو کیش انعامات دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو بھی10 وکٹوں سے یادگار شکست دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.