ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز ،تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق اہم خبر 

132

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اہم اجلاس ایک دفعہ پھر طلب کر لیا گیا. جس میں یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ تعلیمی ادارے کھلے رہینگے یا بند کر دئیے جائینگے ۔

نمائندہ نیو نیو ز کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز  کے باعث تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کردئے جائیں گے فیصلہ آج ہو گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے.اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جس  میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے ملک بھر میں بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے اس وقت ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.پاکستان کا شہر کراچی اس وقت سب سے زیادہ متاثر نظر آ رہا ہے. جہاں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح سب سے زیادہ 20.22 دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

یہ ضرور پڑھیں:کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ٹوئٹر پر ٹرینڈز مگر کیوں؟ جانیے

شفقت محمود کیجانب سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس آج طلب  کر لیا گیا. جس میں کورونا کیسز کی تازہ ترین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے جائینگے ۔

تبصرے بند ہیں.