سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی

40

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 700روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 818 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.