نئی دہلی :بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی مودی سرکار کا پول کھول دیا ،کانگریس کی رہنما نے بھی مسلمانوں کی نسل کشی کے کھلم کھلا مطالبے اور اس نفرت انگیزی پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھادیا۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر کانگریس رہنما مارگریٹ الوا، نے ٹویٹر پر مودی کے نام ایک کھلا خط لکھ ڈالا،خط میں کانگریس رہنما نے بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ۔
انہوں نے ریاست کرناٹک میں حال ہی میں متعارف کروائے گئے تبدیلیِ مذہب مخالف قانون کو انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا یہ قانون رازداری، مذہب، شادی اور فیصلہ سازی کی ذاتی آزادیوں کو چھین لیتا ہے۔
کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا وہ ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف کی گئی حالیہ نسل کشی کی کالوں اور اس کے خلاف حکومتی ردعمل کے فقدان پر حیران ہیں۔
تبصرے بند ہیں.