ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے، موجودہ صدی کے بحران کا نام عمران خان ہے: بلاول بھٹو

54

 

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اس صدی کے بحران کا نام عمران خان ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو  نے کہا کہ نیا پاکستان کا مطلب مہنگائی،بے روزگاری اور غربت ہے،اب تک اشیائے خورونوش کی قیمت میں58فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہر2ماہ بعد منی بجٹ بھی لے آتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مری اور بلوچستان میں سانحات کے دوران حکومت غائب تھی ،قدرتی آفات میں جو سامان بھیجا جاتا ہے حکومت اس پر بھی ٹیکس لگا رہی ہے ۔ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معیشت پر کیے گئے فیصلے عوام کے لیے تکلیف دہ ہیں،جب حکمران عوام میں جائیں گے تو  لگ پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ اب ملک کے غریب عوام اٹھائیں گے،آئی ایم ایف جانے کے بعد آپ نئے وزیر کے ساتھ واپس آئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی دیکھ کر آپ نے سوچا مزید ٹیکس لگا سکتے ہیں، ٹویٹر اور فیس بک کی جماعت نے آئی ٹی سیکٹر پر بھی ٹیکس لگادیا،منتخب حکومت ایسے فیصلے کر ہی نہیں سکتی۔

 

تبصرے بند ہیں.