پنجاب پاور کمپنی کیس : شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماداشتہاری قرار

32

 

لاہور: احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو  پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی فنڈز اسکینڈل کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  و پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی فنڈز اسکینڈل  کیس میں عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

عدالت نے رابعہ عمران اور شہباز شریف کے داماد  کے  وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

 

قبل ازیں عدالت نے و پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی فنڈز اسکینڈل میں رابعہ عمران کی عدالت میں پیشی کے لیے اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی تھی کہ رابعہ عمران کی رہائش گاہ پر اشتہار لگا کر رپورٹ پیش کی جائے اور اگر وہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.