کراچی اور لاہور میں کورونا کیسز کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی

24

 

لاہور: ملک میں کورونا  وائرس کی پانچویں لہر نے  کراچی اور لاہور کو اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے، دونوں شہروں میں اومی کرون ویرینٹ کی شرح بھی خطرناک حد تک جا پہنچی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی سب سے بلند شرح والے شہروں میں بھی کراچی سرفہرست ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ کراچی میں کورونا کی شرح میں مزید اضافہ ہورہا ہے جب کہ اومی کرون ویرینٹ کی شرح بھی خطرناک حد تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6048 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  1223 مزید کیسز سامنے آئے۔ محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ شہرمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  20.22  فیصد ہوگئی ہے  جب کہ  شہر  بھر  میں  اومی کرون  ویرینٹ کیسز کی  شرح  95  فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

 

 

دوسری جانب  لاہور میں 18 افراد میں اومی کرون  ویرینٹ کی تصدیق ہوئی،متاثرہ افراد کی تعداد 353 اور پنجاب میں 361 تک پہنچ گئی جبکہ انفیکشن ریٹ سات فیصد سے بڑھ گیا۔
خیبرپختونخوا میں مزید 9  افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.