پشاور: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

23

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور اس کی بیٹیوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی صبح پشاور کی ارباب روڈ پر تہکال کے قریب انقلاب کالونی میں پیش آیا جہاں مٹی کے گھر کی چھت گرنے سے سات افراد ملبے تلے دب گئے جن میں خاتون اور بیٹیوں سمیت 5 افراد دم توڑ گئے جب کہ دو افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مکینوں کو ملبے سے نکال کر خیبر ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا۔

 

خیال رہے کہ حالیہ شدید بارشوں نے کئی کچے مکانات  اور اس میں رہنے والے مکینوں  کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حال ہی میں موسم سرما کی پہلی شدید بارش میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.