اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم نہ ہوسکی، مثبت کیسز کی شرح چار فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار120 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، مزید ایک ہزار2074 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4.70فیصد تک جا پہنچی۔کورونا کیسز کی مجموعی تعداد13 لاکھ 7 ہزار174 ہو گئی ہے۔
Statistics 12 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 44,120
Positive Cases: 2074
Positivity %: 4.70%
Deaths :13
Patients on Critical Care: 628— NCOC (@OfficialNcoc) January 12, 2022
ملک بھر میں مزید 13 مریض کورونا سے لڑتے لڑتے جان سے گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار987ہو گئی۔ کورونا سے متاثر ہ 628مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.