شیخ رشید کا آج رات 9 بجے سے مری اور گلیات کو کھولنے ‏کا اعلان

106

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے صورتحال کنٹرول میں آنے پر آج رات 9 بجے سے مری اور گلیات کو کھولنے ‏کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مری کو آج رات بجے ‏کھول دیا جائے گا.ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری چلی گئیں ہمیں روکنا چاہئے تھا لیکن لوگ رک نہیں رہے تھے.‏پولیس سے الجھ رہےتھے ہم نےکئی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن لوگ جانا چاہتے تھے. یہ پولیس کے بس ‏کا کام نہیں تھا ہم نےفورسز سےمدد لی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی نوازاعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے کون سے رہنما مری ‏گئے ہیں. اپوزیشن کے لوگ صرف ٹی وی پر بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں. پہلی اپوزیشن ہے جو لوگوں کے درد کا حصہ نہیں بننا ‏چاہتی صرف تنقید کرتی ہے۔

یہ ضرور پڑھیں:قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ مری کی صورتحال پرعثمان ‏بزدار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. مری میں لوگ مر رہے تھے اور وزیراعلیٰ پنجاب میٹنگ میں مصروف تھے.‏جمعہ کی شام سے وزیراعلیٰ پنجاب نےکیا اقدامات کیےتھے؟

تبصرے بند ہیں.