منی بجٹ معاشی طور پر 22کروڑ عوام کے لئے موت کا پروانہ ہے:پی ڈی ایم 

18

اسلام آباد:پی ڈی ایم کا کہنا ہےکہ منی بجٹ معاشی طور پر 22کروڑ عوام کے لئے موت کا پروانہ ہے،یہ منی بجٹ نہیں سونامی بجٹ ہے جس سے مہنگائی کا  سونامی آئے گا ۔

 پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ   نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ یہ عوام کو نہیں آئی ایم ایف کوریلیف دینےکا  بجٹ ہے،ثابت ہوا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے ایمان داری سے لیٹ چکاہے،عمران خان پاکستان کا وزیراعظم نہیں بلکہ آئی ایم ایف کازرخرید مہرہ ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا آئی ایم ایف کے حکم پر پارلیمنٹ میں عوام دشمن منی بجٹ منظورکیاجارہاہے،عمران خان قوم کو بتاؤ یہ پاکستان کا پارلیمنٹ ہے یاآئی ایم ایف کا؟،تم نے ایک ارب ڈالر کیلئے پارلیمنٹ کی خود مختاری داؤ پر لگادی ہے۔

انہوں نے کہا پی ڈی ایم منی بجٹ کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ جوتے کی نوک پر رکھتی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.