راولپنڈی: سیاحتی مقام مری میں سڑک پربرف بکھیر کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ثاقب عباسی ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا، سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو ملزم جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
سی پی او راولپنڈی نے مری میں سڑکوں پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم بٹورنے والے ملزم ثاقب عباسی کو سیاحوں کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا ہے اور زیر استعمال جیپ بھی قبضہ میں لے لی ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جاۓ گا۔@RwpPolice https://t.co/TntMz548TB pic.twitter.com/CtrtYfzQqb
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 11, 2022
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے زیر استعمال جیپ بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.