پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا ،چار ملکی ٹورنامنٹ ،کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری 

72

لاہور :پی سی بی کی طرف سے پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ،عنقریب روایتی حریفوں کے درمیان بڑے ٹاکرے کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔

نیو نیوز سپورٹس رپورٹر کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے چار ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کرانے کا عندیہ دیدیا،سیریز میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ شامل ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ  اگلی آئی سی سی میٹنگ میں باقاعدہ طور پر تجویز پیش کریں گے ،چیئرمین پی سی بی نے چار ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کرانے کا عندیہ دیدیا۔

اس با ت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عنقریب روایتی حریفوں کےدرمیان ٹاکر ا  ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.