سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم

24

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپےکمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ26 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونےکی قدر 171روپےکم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 25 روپے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکے دام 7 ڈالربڑھ کر ایک ہزار 807 ڈالر فی اونس ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.