شادی کے روزرقص دلہن کو مہنگا پڑ گیا 

87

عراق:شادی کے روز دلہن کو رقص مہنگا پڑ گیا ،شامی گانے پر ڈانس عراقی شوہر کو پسند نہ آیا اور شادی کے روز ہی اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی ۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی شخص کی دُلہن نے شادی کے روز شامی گانے ’ ‘Mesay-tara‘ پر رقص کیا تھا جس کے معنی کنٹرول کرنے کے ہیں۔

اس گانے پر دُلہن کے رقص نے دُلہا اور اس کے اہل خانہ کو اس قدر اشتعال دلایا کہ شادی کے دوران جھگڑا ہوا اور شادی ہال میں ہی طلاق دے دی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی اسی گانے پر ایک اور دلہن کو طلاق ہو چکی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.