پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ

5

لاہور: پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق لانگ مارچ میں شرکت کیلئے عوامی نیشنل پارٹی، عوامی تحریک کو دعوت دی گئی ہے جبکہ لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پہلے ہی دعوت دی جا چکی ہے۔ لانگ مارچ کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور حکومتی نااہلی کو سامنے لانا ہے۔

اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ بہتر ہوگا، میں تو چاہتا ہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلے جائے، یہ نا معقول لوگ ہیں ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی، اور اب تاریخ نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے، جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔

پیپلز پارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کے سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں اور مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دیا تھا جس کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.