ماہرہ خان پی ایس ایل7 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر بن گئیں 

27

 

لاہور: بین الااقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پاکستان سپرلیگ  پی ایس ایل 7  میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل  کی مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی کو اداکارہ ماہرہ خان پی ایس ایل کےساتویں سیزن میں سپورٹ کریں گی ۔اداکارہمسلسل چار سالوں سے فرنچائز کے ساتھ منسلک ہیں اور اب  پشاور زلمی کا پانچویں مرتبہ  برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے ۔

پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ  پر  باضابطہ طور پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا پانچویں مرتبہ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیاگیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

دوسری جانب ماہرہ خان نے بھی اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ شئیر کی۔

قبل ازیں پی ایس ایل کے مختلف  سیزنز میں پشاور زلمی کے مقبول اینتھم ہم زلمی میں بھی ماہرہ خان جلوہ گرہ ہوئیں تھیں، تاہم   یہاں امید ہے کہ آنے والے ایڈیشن میں بھی ایسی ہی کوئی جھلک دیکھیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.