پی سی بی کا پاکستان ،بھارت ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 4 ملکی سیریز کرانے پر غور

94

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان، بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چار ملکی سیریز کرانے پر غور کر رہا ہے۔ کواڈلیٹرل سیریز(چار ملکی سیریز) کے حوالے سے پی سی بی جلد اعلان کرے گا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے سالانہ کواڈ لیٹرل سیریز کرانا چاہتا ہے۔ اس بارے میں تفصیلات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔

پی سی بی کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچز کی طرح آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچز بھی شائقین کرکٹ انتہائی پسند کرتے ہیں۔چاروں ٹیمیں ایک سیریز میں ہوں گی تو اس سے کرکٹ کوفروغ حاصل ہوگا۔

یہ ضرور پڑھیں: ماہرہ خان پی ایس ایل7 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر بن گئیں   

آسٹریلوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ چاہتے ہیں کہ اپریل میں آسٹریلیا جو ٹیم پاکستان کے دورے پر بھیجے اس میں آسٹریلیا کے تمام بڑے نام شامل ہوں۔

تبصرے بند ہیں.