لاہور: شدید دھند اور انتہائی کم حد نگاہ کے باعث موٹر وے ایم تھری فیض پورلاہور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے اور شہریوں کو سفر کرنے سے منع کر دیا گیا ہے
ایس ایس پی موٹروے پولیس سید حشمت کمال کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا. جبکہ موٹر وے ایم تھری فیض پور لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔
شدید دھند کے باعث سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی ہدایت پرشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے. سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر شاہدرہ چوک، راوی پل، پرانا راوی پل، سبزی منڈی، سگیاں چوک، بند روڈ پر 4 انسپکٹرز اور 35 وارڈنز کو تعینات کیا گیا ہے ۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ دھند میں موٹروے، ایسٹرن بائی پاس کی بندش کی وجہ سے غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے. جس سے نمٹنے کیلئے پولیس اور وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے
یہ ضرور پڑھیں: بین ڈنک لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی اور پاور ہٹنگ کوچ بھی
.انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کو شاہدرہ چوک سے سگیاں رنگ روڈ بجھوایا جارہا ہے جبکہ شہری رہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کریں. ٹریفک صورتحال جاننے کیلئے راستہ ایپ اور راستہ ریڈیو سنتے رہیں۔
تبصرے بند ہیں.