پاکستان کے امن کا دشمن محمد خراسانی مارا گیا 

55

راولپنڈی :پاکستان کے امن کا دُشمن اور ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی اپنے منطقی انجام کو پہنچا دیا گیا. دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں  مارا گیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق دہشتگرد محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا. دہشتگرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا،دہشتگرد محمد خراسانی میرانشاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا. آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا۔

یہ ضرور پڑھیں:ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم

محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد TTPکا ترجمان بنا،دہشتگردمحمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا۔ دہشتگردمحمد خراسانی TTPکے مختلف دھڑوں کومتحد کرنے میں مصروف تھا۔

محمد خراسانی  TTPکے سربراہ مفتی نور ولی محسود  کے ساتھ مل کر  پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کر رہا تھا. محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.