ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں: اسد عمر

9

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ غیر ویکسین شدہ افراد جلد ویکسی نیشن کرائیں جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین بوسٹر لگوائیں۔
این سی او سی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دسمبر میں 2 کروڑ 15لاکھ افراد کو ویکیسن لگائی گئی جبکہ ملک میں 48 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔ 
این سی او سی کے اجلاس میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق 7 کروڑ 15 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، اسلام آباد میں 77 فیصد، کراچی ساﺅتھ میں 82 فیصد اور قلات میں 87 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.