کورونا کے باوجود چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ
بیجنگ : چین میں زر مبادلہ کے ذخائر ایک سال میں 27.8 ارب ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 3.25 ٹریلین(3250ارب) ڈالرز تک جا پہنچے ہیں ہیں۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق، چین کی کرنسی کی قدر میں اضافے کی وجہ ڈالر کی قدر میں کمی اور زر مبادلہ کے ذخائر کا بڑی مالیت میں جمع ہونا قرار دیا جا رہا ہے۔
فاریکس ایڈمنسٹریشن کے ترجمان وانگ چون ینگ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھائو ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کئی ممالک میں اپنی زری پالیسی اور شرح سود میں تبدیلیاں کی ہیں۔
ان تمام اقدامات کی وجہ سے چین کی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کا نتیجہ ملکی ترقی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔
ملک میں توقع سے زیادہ مینوفیکچنرنگ کے شعبے نے ترقی کی ہے، برآمدات میں تیزی آئی ہے جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
تبصرے بند ہیں.