اسلام آباد: کورونا کی نئی قسم اومی کرون وار شدید ہوگئے ہیں۔ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر آگئی ہے ۔ کیسز ایک مرتبہ پھر 16 سو سے اوپر چلے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے جاری کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے آج مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار972ہو گئی ۔
یہ ضرور پڑھیں:یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی انتقال کر گئے
کورونا سے متاثرہ 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھرمیں45 ہزار2 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 3.66فیصد رہی۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار707 ہو گئی۔
تبصرے بند ہیں.