مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف خط پر آرمی چیفس کے دستخط نہ کرنے کا انکشاف

30

نئی دہلی: سابق بھارتی نیول چیف ایڈمرل ارون پرکاش نے کہا ہے. کہ بھارت میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف صدر اور وزیر اعظم کو لکھے گئے.  مذمتی خط پر بھارتی فوج کے تمام سابق آرمی چیفس نے دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ارون پرکاش نے انکشاف کیا ہے. کہ بھارت میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف صدر اور وزیر اعظم کو لکھے گئے. مذمتی خط پر بھارت کے صرف چار سابق نیول چیفس اور ایک سابق ایئر چیف نے دستخط کئے. اور تمام سابق آرمی چیفس نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل بھارت کے اعلیٰ عسکری حکام نے بھارتی صدر اور وزیراعظم کو لکھے گئے. مذمتی خط میں موقف اختیار کیا تھا. کہ ملک میں امن اور ہم آہنگی سے متعلق کسی بھی طرح کی کوئی خلاف ورزی ملک دشمن بیرونی قوتوں کو حوصلہ دے گی۔

یہ ضرور پڑھیں:احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی

ایڈمرل ارون پرکاش نے کہا کہ خط میں 17 دسمبر کو ہریدوار میں تین روزہ مذہبی کانفرنس کے دوران بھارت کے مسلمانوں کو قتل کرنے کیلئے بار بار مطالبات پر شدید خوف اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.