راولپنڈی: مری میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے قائم کردہ پانچ ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا جبکہ مری ڈویژن میں پاک فوج کے تمام وسائل بشمول انجینئرز اور مشینری متحرک ہیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کو فوج کے مری میں قائم پانچ ریلیف کیمپو ں میں منتقل کیا جائے گا اور شدید برف باری سے متاثرہ لوگوں کو خوراک اور شیلٹر فراہم کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ریلیف کیمپس آرمی سکول آف ٹیکنیش باڑیاں، ملٹری کالج مری، اے پی ایس گلڈنہ، سٹیشن سپلائی ڈپوسنی بینک قائم کئے گئے ہیں جہاں سیاحوں کو پہنچانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مری ڈویژن کے تمام وسائل بشمول انجینئرز اور مشینری متحرک ہیں جبکہ تمام لوگوں کو نکالے جانے تک انجینئرز اور مشینری فیلڈ میں رہے گی۔
تبصرے بند ہیں.