سانحہ مری، حکومتی بے حسی پر مریم نواز کا رد عمل آگیا

40

 

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مری سانحے پر ردعمل  کہا ‏مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔

 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔ اللّہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مری کی برفباری میں پھنسے ہزاروں شہریوں میں سے 19 افراد اپنے گاڑیوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

گاڑیوں کے پھنسنے اور انسانی المیے کے بعد انتظامیہ نے مزید گاڑیوں کا مری میں داخل بند کردیا ہے۔ پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی مری جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

 

پنجاب حکومت نے بھی مری کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے جبکہ شہر میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.