نئے قانون کے تحت سندھ بھر کی بلدیاتی حدود کا نوٹی فکیشن جاری

30

کراچی: سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کی بلدیاتی حدود کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

 

سندھ اسمبلی سے منظور شدہ ترمیمی بلدیاتی قانون 24 دسمبر 2021ء سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ گزٹ کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن 26 ٹاؤنز اور 223 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہو گی۔ کورنگی ضلع کو 4 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 37 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ماڈل کالونی، شاہ فیصل، لانڈھی اور کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شامل ہیں۔

ضلع جنوبی میں 2 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیاں ہوں گی، جنوبی ضلع صدر اور لیاری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا۔ ضلع غربی کو 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے، غربی ضلع اورنگی، مومن آباد اور منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا۔

 

ضلع ملیر میں 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیاں ہوں گی، ملیر ضلع میں گڈاپ، ملیر اور ابراہیم حیدری میونسپل کارپوریشن ہونگی۔ ضلع وسطی کو 5 میونسپل کارپوریشن اور 45 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے، وسطی ضلع نیو کراچی، ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد ٹائون میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا۔

 

ضلع کیماڑی 3 میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا، کیماڑی ضلع کو ماڑی پور، موریرو میر بشر اور بلدیہ میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ضلع شرقی 5 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 43 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا، شرقی ضلع کو سہراب گوٹھ، صفورہ، گلشن، جناح اور چنیسر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

اسی طرح میونسپل کارپوریشن شہید بینظر آباد 19 یونین کمیٹیوں، 2 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل سانگھڑ 73 یونین کونسلوں، 4 میونسپل کمیٹیوں اور 11 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرو فیروز 68 یونین کونسلز، 1 ڈٖسٹرکٹ کونسل اور 10 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن 160 یونین کمیٹیوں اور 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہے۔

 

ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو کو 30 یونین کونسلز، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری 30 یونین کونسلز، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

ڈسٹرکٹ کونسل دادو 66 یونین کونسلز، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈو محمد خان کو 28 یونین کونسلز، 1 میونسپل کمیٹی اور 2 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈو الہ یار 26 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 5 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل بدین کو 68 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 10 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ 40 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 5 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل سجاول کو 37 یونین کونسلوں، 5 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ 42 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 7 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل تھرپارکر کو 64 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

میونسپل کارپوریشن میرپورخاص 22 یونین کونسلوں، 2 ٹائون میونپسل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 7 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔ میونسپل کارپوریشن سکھر کو 32 یونین کمیٹیوں، 3 ٹائون میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 5 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی 66 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کو 88 یونین کونسلوں، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 20 ٹائون کمیٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن 20 یونین کمیٹیوں، 4 ٹائون میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔

 

ڈسٹرکٹ کونسل جیکب آباد کو 44 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 3 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل شکار پور 55 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل قمبر شہداد کوٹ کو 52 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 7 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کشمور 41 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.