ملکہ کوہسار میں مسلسل برف باری کے بعد حالات بے قابو

15

راولپنڈی :ملکہ کوہسار میں برف باری دیکھنے کے شوقین افراد جانے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ مسلسل برف باری کے بعد 27 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس چکی ہیں ،مسلسل برفباری اور رش کے باعث روڈ سے برف ہٹانے میں مشکلات کے نئے پہاڑ کھڑے کر دئیے ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  مری موٹروے پر برف جم جانے اور پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ مسلسل برفباری اور گاڑیوں کے رش کے باعث عملے کو روڈ سے برف ہٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے پولیس سیکٹر کمانڈر سجاد حسین کے مطابق مری آنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،سیاحوں سے درخواست ہے کہ سنگل لائن میں رہیں تاکہ روڈ سے برف ہٹائی جا سکے۔

مسلسل برفباری اور پھسلن کے باعث سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم مری آنے کی صورت میں سیاح برفباری اور پھسلن کے باعث ٹائر پر چین کا استعمال کریں،محکمہ ہائی وے کے ساتھ مل کر روڈ پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.