تصویر پر عنوان؟ مریم نواز کی ٹوئٹ پر دلچسپ جوابات

92

 

لاہور: مسلم لیگ (ن ) کی نائب  صدر مریم نواز نے ٹوئٹر صارفین کیساتھ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے اس پر عنوان دینے کو کہا جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ جوابات دیکھنے کو ملے۔

لیگی نائب صدر   مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عام طور پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے ٹوئٹس کے ذریعے نہ صرف سیاسی مخالفین کو اپنے نشانہ پر رکھتی ہیں بلکہ بعض اوقات ان کی طرف سے دلچسپ ٹوئٹس بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز گزشتہ دنوں بھی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر  خبروں کی زینت بنی رہیں  ہیں تاہم اب اپنے ایک ٹوئٹ پر بھی ٹوئٹر صارفین کی خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شئیر کی اور اس پر صارفین سے عنوان دینے کا کہا ۔

یہ تصویر گزشتہ روز  مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں کی لاہور میں  ہونے والی پریس کانفرنس کی ہے جس میں مریم نواز  کیساتھ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور عظمی بخاری بھی کھڑی ہیں۔لیگی رہنما کے تصویر کو  عنوان دینے کے مطالبے پر دلچسپ جوابات سامنے آرہے ہیں۔


ایک صارف نے تصویر پر عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کو معلوم ہو جائے کہ فون کالز بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں۔


ایک اور صارف نے تصویر کو دلچسپ عنوان دیا اور لکھا کہ شادی کی تقریب میں بہنیں پروین آنٹی کے کپڑوں پر تبصرہ کرتے ہوئے


عمر رسیدہ نامی ٹوئٹر صارف نے مریم نواز اور دیگر لیگی خاتون رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاور پف گرلز قرار دے دیا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.