معروف کار ساز کمپنی نے اپنی نئی گاڑی میں جادوئی فیچر دیدیا

94

 

لاس ویگاس: دنیا کی معروف کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے نئی  گاڑیوں کیلئے منعقدہ سالانہ کار شو  میں نئے کار پروجیکٹ آئی ایکس کی پہلی جھلک دکھائی، جس میں ایسا حیرت انگیز فیچر موجود ہے جس نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو حیرت زدہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  مشہور جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈیبلو نے صارفین کیلئے لگائے جانیوالے سالانہ شو  میں  اپنی جدید فیچر سے لیس  آئی ایکس فلو نامی نئی ایس یو وی  گاڑی کی نہ صرف جھلک دکھائی بلکہ اس میں موجود حیرت انگیز رنگ بدلنے کی ٹیکنالوجی بھی صارفین کے سامنے پیش کی۔


کمپنی کی جانب سے گاڑی کے منفرد فیچر کو صارفین کیلئے پیش کیا گیا توگاڑیوں کے شوقین افراد کی حیرت کا ٹھکانہ نہ رہا ، گاڑی نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنا رنگ گرے سے سفید میں تبدیل کر لیا۔

 

تبصرے بند ہیں.