پاکستان میں ایک روز میں کورونا کیسز کی شرح میں بڑا اضافہ

45

 

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک ہی روز میں 1293 نئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق کراچی میں 95، لاہور میں 42، اسلام آباد میں 36 مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی۔پشاور سے بھی پانچ مریض رپورٹ ہوگئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 مریض انتقال کر گئے جبکہ اسپتال میں زیر علاج  609  کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 145 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد  تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی بھی ایک بار پھرکورونا وائرس کی زد میں آگئے ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی اومیکرون ہوگیا ۔

 

ادھر کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح بڑھنے پر سندھ حکومت نے سخت پابندیوں کا فیصلہ کرلیا ۔  وزیر اعلیٰ   سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ  صوبے میں تیزی سے پھیل رہا  ہے، ایک بار پھر سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.