خضدار میں باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

46

خضدار: صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

خضدار میں وڈھ کے مقام پر باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر میں ہونے والے  تصادم کے باعث سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تصادم کے فوری بعد لیویز حکام، مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

 

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی ویگن باراتیوں سے بھری ہوئی تھی جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

جی ٹی ایچ خضدار کے ایم ایس نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.