اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کہا ہے کہ پی پی کے گیارہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کا بھی جواب دیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 35 کروڑ روپے کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔
بلاول ذرداری پیپلز پارٹی کے 11 خفیہ بینکس اکاؤنٹس کا بھی جواب دے دیں۔ 35 کروڑ روپے کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ جعلی اکاؤنٹس ، لوٹ مار آپکی پہچان ہے جس کا پیسہ حلال کا ہو ٹیکس بھی پورا دیتا ہے۔ https://t.co/q2H1lOVTLz pic.twitter.com/ZgzBakB0t6
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 5, 2022
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور لوٹ مار آپ کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا پیسہ حلال کا ہو ٹیکس بھی پورا دیتا ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہ صرف پارٹی کرپشن کے حوالے سے گھناؤنا فرد جرم ہے بلکہ اس سے منافقت کا پردہ بھی چاک ہواہے۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہ صرف پارٹی کرپشن کےحوالے سے گھناؤنافرد جرم ہےبلکہ اس سے منافقت کاپردہ بھی چاک ہواہے، اسی طرح عمران خان کاٹیکس ریکارڈظاہرکرتاہےکہ اقتدارکےبعدان کی آمدنی میں50گناسےزائدکااضافہ ہوا،پاکستان غریب ترہوگیاہےمگرعمران امیرترہوگیاہے۔ https://t.co/sle0xjikoq
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 5, 2022
بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹر بیان میں مؤقف تھا کہ اسی طرح عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ ظاہرکرتا ہے کہ اقتدار کے بعد ان کی آمدنی میں 50 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور پاکستان غریب تر ہو گیا ہے مگرعمران امیر تر ہو گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.