ایپلی کیشن پر سینکڑوں مسلمان خواتین کی نیلامی کا معاملہ، جاوید اختر بھی خاموش نہ رہ سکے

27

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے بھارت میں ایپ پر سینکڑوں مسلمان خواتین کی نیلامی کیلئے تصاویر شیئر کرنے کے معاملے پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ”بلی بائی“ نامی ایپلی کیشن رپ مسلم خواتین کی نیلامی کے معاملے نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور بھارتی خواتین صحافیوں کے بعد اب نامور سکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر بھی بول پڑے ہیں جنہوں نے اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی کا حیرت کا اظہار کیا ہے۔ 
جاوید اختر نے اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے سوال کیا کہ سینکڑوں خواتین کی آن لائن نیلامی ہو رہی ہے، نام نہاد دھرم سنسد فوج اور پولیس کو تقریباً 20 کروڑ ہندوستانیوں کا قتل عام کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔ اس معاملے پر میں سب کی خاموشی پر حیران ہوں، خاص طور پر وزیر اعظم کی خاموشی پر، کیا ’سب کا ساتھ‘ یہی ہے؟
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم وغصے کے اظہار اور شکایات کے اندراج کے بعد ایپ بنانے والے صارف کومتعلقہ پلیٹ فارم سے بلاک کردیا گیا ہے جبکہ اس ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کی گئی خواتین کی فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے نام بھی شامل تھے۔ 

تبصرے بند ہیں.